انسان کی اقسام اور قرآن

قرآن پاک میں انسان کی تین اقسام بیان کی گئی ہیں. جو درج ذیل ہیں.
مومنین
منافقین
کافرین

مومنین کی صفات
اللہ نے قرآن پاک کے پہلے پارے میں مومنین کی پانچ صفات بیان کی ہیں. وہ 5 صفات درج ذیل ہیں.
غیب پر ایمان لاتے ہیں.
نماز قائم کرتے ہیں.
اللہ کے دئیے ہوئے میں سے اس کی راہ میں خرچ کرتے ہیں.
آسمانی کتابوں پر ایمان لاتے ہیں.
آخرت پر ایمان رکھتے ہیں.

منافقین کی صفات :
قرآن میں منافقین کی درج ذیل صفات بیان ہوئی ہیں.
جھوٹ بولتے ہیں.
دھوکہ دیتے ہیں.
شعور نہیں رکھتے.
اللہ نے ان کے دلوں پر نفاق کی بیماری لگا رکھی ہے.
اللہ کے احکام کا مذاق اڑاتے ہیں.
فتنہ و فساد کرتے ہیں.
جاہل ہوتے ہیں.
ضلالت ان کا مقدر ہوتی ہے.
تذبذب کا شکار رہتے ہیں.

کافرین :
انسانوں کی تیسری قسم ہیں جن کے دلوں اور کانوں پر اللہ نے مہر لگا رکھی ہے. اور ان کی آنکھوں پر پردہ پڑا ہوا ہے.

Leave a Reply