وہ مسجد جس کے 100 گبند ہیں
شاہ جہاں مسجد ٹھٹھہ میں واقع ہے ۔ یہ مسجد 1647 میں تعمیر کی گئی ۔ اس مسجد کو مغل بادشاہ شاہ جہاں نے تعمیر کروایا تھا ۔
کہتے ہیں کہ اس مسجد کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں لاوڈ اسپیکر کے بغیر ہی آواز پوری مسجد میں گونجتی ہے ۔ اس مسجد کا فن تعمیر مغلیہ طرز تعمیر پر مبنی ہے ۔ اس مسجد کو شاہ جہاں مسجد کے نام سے جانا جاتا ہے ۔
ٹھٹھہ کی یہ مسجد مغل بادشاہ شاہ جہاں نے یہاں کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے بنوائی تھی ۔ کیونکہ ٹھٹھہ کے لوگوں نے شاہجہاں کی جلاوطنی کے دور میں اس کی مدد کی تھی ۔
اگر مسجد کے گنبدوں کے حساب سے دیکھا جائے تو یہ مسجد گنبدوں کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی مسجد ہے ۔ اس مسجد کے سو گنبد ہیں ۔ اس مسجد میں نیلے رنگ کی ٹائلیں استعمال کی گئی ہیں ۔ جس کی وجہ سے گرمی میں بھی ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں
جنوبی ایشیاء کی سب سے بڑی مسجد
اس مسجد کا وسطی گنبد بغیر کسی مینار کے کھڑا ہے ۔ اس گنبد میں مغل اور ترکی فن تعمیر کی جھلک نظر آتی ہے ۔
بدقسمتی سے حکومتی سطح پر اس مسجد کو محفوظ کرنے کے لیے کوئی خاص اقدامات نہیں کیے جا رہے ۔ یونیسکو نے شاہجہاں مسجد کو عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کیا ہے ۔ مسجد کی تعمیر میں سرخ پتھر اور سرخ اینٹوں کا استعمال بھی کیا گیا ہے ۔