حضرت ابو بکر صدیق

حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کی ازواج و اولاد

حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کی ازواج و اولاد

مختلف روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ نے پانچ شادیاں کی تھیں ۔

حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کی ایک بیوی ام بکر تھی ۔ ام بکر کا تعلق قبیلہ بنو کلب سے تھا. انہوں نے اسلام کو قبول کرنے سے انکار کیا ۔ جس کی وجہ سے آپ رضی اللہ تعالی عنہ نے ام بکر کو طلاق دے دی ۔

قتیلہ بنی عبد العزی جو حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہ بن ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ اور حضرت اسماء رضی اللہ تعالی عنہا بنت ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ کی والدہ تھیں ۔ انہوں نے بھی اسلام قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا ۔ جس کی وجہ سے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ نے انہیں طلاق دے دی تھی ۔

آپ کی بیوی ام رومان رضی اللہ تعالی عنہا جلیل القدر صحابیات میں سے ہیں ۔ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا اور حضرت عبدالرحمن رضی اللہ تعالی عنہ آپ کے بطن سے پیدا ہوئے ۔ جب حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ نے اسلام قبول کیا. تو حضرت ام رومان رضی اللہ تعالی عنہا بھی اسلام لے آئیں ۔

اسماء بنت عمیس رضی اللہ تعالی عنہا سے محمد بن ابوبکر پیدا ہوئے ۔ حضرت ام رومان رضی اللہ تعالی عنہا کا پہلا نکاح حضرت جعفر طیار علی رضی اللہ تعالی عنہ سے ہوا. ان کی شہادت کے بعد حضرت اسما رضی اللہ تعالی عنہا نے حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ سے نکاح کر لیا ۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ کے وصال کے بعد، حضرت اسماء بنت عمیس رضی اللہ تعالی عنہا نے حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ سے نکاح کیا تھا ۔

حبیبہ بنت خارجہ ایک انصاری کی بیٹی تھیں ۔ ان کے بطن سے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کی سب سے چھوٹی بیٹی ام کلثوم پیدا ہوئیں ۔ حضرت ام کلثوم صحابیہ نہیں ہیں کیونکہ یہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کے بھی وصال کے بعد پیدا ہوئی تھیں ۔

یہ بھی پڑھیں
یار غار رضی اللہ عنہ کا مختصر تعارف

حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کی چھ اولادیں تھیں ۔ جن میں تین بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں ۔

عبداللہ بن ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ ، حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کے سب سے بڑے بیٹے ہیں ۔ جب حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ نے اسلام قبول کیا. توحضرت عبداللہ بن ابوبکر بھی اسی وقت اسلام لے آئے تھے ۔

عبدالرحمن بن ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ آپ کے دوسرے بیٹے ہیں ۔ یہ حضرت ام رومان رضی اللہ تعالی عنہا سے پیدا ہوئے تھے ۔ حضرت عبدالرحمن بن ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ صلح حدیبیہ کے موقع پر اسلام لائے تھے ۔ اس موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کا نام عبدالکعبہ سے بدل کا عبدالرحمن رکھا تھا ۔

محمد بن ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ ، حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ نہ کے بیٹوں میں سب سے چھوٹے تھے ۔ ان کی پرورش حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کی تھی. کیونکہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کے وصال کے بعد محمد بن ابو بکر کی والدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ تعالی عنہا نے حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ سے نکاح کر لیا تھا ۔

اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی سب سے بڑی بیٹی تھیں ۔ آپ کا نکاح حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ تعالی عنہ سے ہوا تھا ۔

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا بنت ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کی دوسری بیٹی ہیں ۔ آپ رضی اللہ تعالی عنہا کا نکاح نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ہوا ۔ آپ رضی اللہ تعالی عنہا ازواج مطہرات میں شامل ہیں ۔

ام کلثوم بنت ابوبکر، حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالی عنہ کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں ۔ آپ کی پیدائش حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کے وصال کے بعد ہوئی ۔ حضرت ام کلثوم کی پرورش حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا نے کی ۔ حضرت ام کلثوم کا پہلا نکاح حضرت طلحہ بن عبید اللہ سے ہوا ۔ حضرت طلحہ بن عبید اللہ کی شہادت کے بعد آپ کا دوسرا نکاح حضرت عبدالرحمن بن عبداللہ سے ہوا ۔

Leave a Reply