نگہبانی کرنے والا

المہیمن : اس کا مطلب ہے کہ نگہبانی کرنے والا

المہیمن : اس کا مطلب ہے کہ نگہبانی کرنے والا اور حفاظت فرمانے والا ۔ یہ اللہ تبارک و تعالیٰ کا اسم مبارک ہے ۔ قلبی توجہ اور محافظتِ احوال کے لیے یہ وظیفہ انتہائی بہترین، مقبول اور مجرب ہے ۔

یا مھیمن پڑھنے کے فوائد و ثمرات درج ذیل ہیں ۔
اللہ رب العالمین کے اس اسم مبارک کا وظیفہ کرنے والا چونکہ مھیمن (اللہ رب العزت) کی قدرت کے ساتھ اپنے قلب کی اصلاح چاہتا ہے اور اپنے ہر معاملے پر اللہ تبارک و تعالیٰ کی مدد چاہتا ہے لہٰذا اس اسم مبارک کے پڑھنے والے سے ہر چیز خوف کھانے لگ جاتی ہے (اور اس کے پڑھنے والے کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچاتی) کیوں کہ اس کے پڑھنے والے کا نگہبان خود اللہ رب العزت ہو جاتا ہے۔

اس وظیفہ کو غسل کرنے کے بعد نماز پڑھنے کے بعد خلوت یعنی تنہائی میں بیٹھ کر قلبی توجہ کے ساتھ پڑھ لے کیوں کہ دل توجہ کے ساتھ پڑھنے کے بعد ہی دل کو نور حاصل ہوتا ہے اور قلبی توجہ کے ساتھ پڑھنے سے ہی دل روشن اور پاک ہوتا ہے ۔ اس مبارک وظیفہ کو پڑھتے وقت اس کے اوّل اور آخر میں 11، 11 مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ لیجیے ۔

اس نام مبارک کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کیجیے ۔ اللہ رب العالمین کے نام مبارک کے اس وظیفہ کو آپ حسب ضرورت اور حسب توفیق 11 دن یا 21 دن یا 40 دن یا اس سے بھی زیادہ جتنا عرصہ آپ چاہیں اتنے عرصے کے لئے جاری و ساری رکھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
یا سلام یا مومن کا وظیفہ

Leave a Reply