یا مقیت کا ورد

یا مقیت کا ورد کرنے کے فضائل

اللہ تبارک و تعالیٰ کے اسماء الحسنٰی میں سے ایک نام المقیت ہے ۔ المقیت کا مطلب ہے کہ۔۔۔قوت دینے والا اور روزی عطا فرمانے والا ۔

خوف و وحشت سے نجات کے لیے یا مقیت انتہائی مجرب اور مقبول ہے ۔ یا مقیت کا ورد کرنے کے بے شمار فوائد و تاثیرات ہیں ۔

اسم پاک یا مقیت کا ورد کرنے والے کو اللہ رب العزت غیبی مدد سے کھلائے گا اور پلائے گا اور یا مقیت کا ورد کرنے والے کا دل معرفت اور نورِ علم سے بھر دے گا ۔ اگر کوئی یا مقیت سے دم شدہ پانی سفر کے دوران پی لے تو وحشت دور ہو جائے گی ۔ حصول معرفت و انوارِ الہٰیہ حاصل ہو گا ۔ دوران سفر خوف و وحشت سے نجات کے لئے یا مقیت کے ساتھ صبح و شام سورہ قریش کی تلاوت بھی نہایت مؤثر و مجرب ہے۔

یا مقیت کا ورد کرتے وقت اوّل و آخر میں 11، 11 مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ کر اس کا ورد ایک سو (100) مرتبہ روزانہ کریں ۔ یا مقیت کے وظیفہ کو حسب ضرورت اور حسب توفیق 11 دن، 21 دن ، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ تک کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں
یا کبیر کا ورد کرنے کے فضائل

3 تبصرے “یا مقیت کا ورد کرنے کے فضائل

Leave a Reply