یا صمد کا ورد

یا صمد کا ورد کرنے کے فضائل

اللہ تعالیٰ کے اسماء الحسنٰی میں سے ایک نام الصمد ہے ۔ یہ اللہ رب العزت کا صفاتی نام ہے ۔ الصمد کا مطلب ہے کہ بے نیاز ۔

استغنائے قلب کے حصول کے لیے یا صمد کا ورد انتہائی مجرب و مقبول ہے ۔ یا صمد کا ورد کرنے کے بیشمار فوائد و تاثیرات اور فضائل ہیں ۔

با وضو یا صمد کا ورد کرنے والا مخلوق کی احتیاج سے بے پرواہ ہو جاتا ہے۔

سحری کے وقت 115 بار یا صمد کا ورد کرنے سے صدق حال و قال نصیب ہوتا ہے اور اس اسم کا پڑھنے والا شدت فاقہ کے احساس سے محفوظ و مامون رہتا ہے۔

سحر کے وقت با وضو سر بسجود ہو کر ایک سو پچیس مرتبہ یا صمد پڑھنے سے ا ان شاء اللہ تعالیٰ ظاہری و باطنی سچائی نصیب ہوگی۔​ باوضو شخص یا صمد کا ہمیشہ ورد رکھنے والا ان شاء اللہ تعالیٰ مخلوق سے بے نیاز ہو جائے گا۔

یا صمد کا وظیفہ کرتے وقت اس کے اوّل و آخر میں 11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر یا صمد کا ورد ایک سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

یا صمد کے وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن، 21 دن ، 40 دن یا پھر اس سے بھی زیادہ عرصہ تک کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں ۔

یا واحد کا ورد کرنے کے فضائل

Leave a Reply