یا قادر کا ورد

یا قادر کا ورد کرنے کے فضائل

اللہ رب العزت کے اسماء الحسنٰی میں سے ایک نام القادر ہے ۔ القادر اللہ تبارک و تعالیٰ کا صفاتی نام ہے ۔ القادر کا معنی ہے کہ قدرت و طاقت والا ۔

عبادت میں خشوع و خضوع اور تقویتِ ظاہر و باطن کے لئے یا قادر کا وظیفہ انتہائی مجرب و مقبول ہے ۔ یا قادر کا ورد کرنے کے بیشمار فوائد و تاثیرات اور فضائل ہیں ۔

دو رکعت نماز کے بعد یا قادر پڑھنے سے عبادت میں انہماک اور ظاہری و باطنی طاقت ملتی ہے۔ اس اسم کے ورد سے دشمن پر فتح نصیب ہوتی ہے اور تمام کام درستگی سے انجام پذیر ہوتے ہیں۔

یا قادر کا ورد کرتے وقت اس کے اوّل و آخر میں ہمیشہ 11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر یا قادر کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

یا قادر کے وظیفہ کو آپ حسب توفیق اور حسب ضرورت 7 دن ، 11 دن، 40 دن یا پھر اس سے بھی زیادہ عرصہ تک کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں ۔

یا واحد کا ورد کرنے کے فضائل

یا قادر کا ورد کرنے کے فضائل” ایک تبصرہ

Leave a Reply