البر کا ورد

البر کا ورد کرنے کے فضائل

اللہ تعالیٰ کے اسماء الحسنٰی میں سے ایک نام البر ہے ۔ البر اللہ تعالیٰ کا صفاتی نام ہے۔ البر کا مطلب ہے اچھائی اور بھلائی فرمانے والا ۔

اولاد کی فرمانبرداری اور نیک تربیت کے لیے یَا بر کا ورد انتہائی مجرب و مقبول ہے ۔ یا بر کا ورد کرنے کے بے شمار فوائد و تاثیرات اور فضائل ہیں۔

یا بر کے وظیفہ کی برکت سے نافرمان اولاد والدین کی مطیع اور فرماں بردار ہو جاتی ہے ۔ اس وظیفہ کی برکت سے عام لوگوں کے ساتھ بھی اخلاق حسنہ کے ساتھ پیش آنے لگتی ہے ۔ اس سے اولاد اعمال صالحہ کی طرف راغب ہو جاتی ہے اور اگر کوئی نابالغ بچے پر یہ ورد پڑھ کر دم کر دے گا تو وہ بالغ ہونے تک ہر قسم کی آفات و بلیّات سے بھی محفوظ رہے گا۔

خشکی و تری کے راستوں پر سفر کرنے والے یا بر کو پڑھیں تو وہ بھی امن و سلامتی کے ساتھ منزل مقصود تک پہنچیں گے۔ شراب نوشی اور بدکاری جیسی برائیوں میں مبتلا انسان اس ورد کی برکت سے اس برائی سے بچ جائے گا۔

یا بر کے ورد کو پڑھنے سے پہلے اس کے اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ کر یا بر کا ورد ایک سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

یا بر کے ورد کو حسب توفیق اور حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

یا مقیت کا ورد کرنے کے فضائل

Leave a Reply