اللہ رب العزت کے اسماء الحسنٰی میں سے ایک نام الضار ہے ۔ الضار اللہ رب العالمین کا صفاتی نام ہے۔ الضار کا معنی ہے نقصان کا مالک ۔
رضائے الٰہی کے حصول کے لیے یا ضار کا ورد انتہائی مجرب و مقبول ہے ۔ یا ضار کا ورد کرنے کے بے شمار فوائد و تاثیرات اور فضائل ہیں ۔
اللہ رب العزت کی رضا و قربت اور روحانی درجات اور روحانی مقامات کی بلندی کے لئے یا ضار کا ورد بے حد مفید ہے۔ جمعہ کی رات اس اسم مبارک کا ورد زیادہ تاثیر کا موجب ہوتا ہے۔
جمعہ کی رات میں صرف 1 سو مرتبہ یا ضار کا ورد کرنے والا ان شاء اللہ تعالیٰ تمام ظاہری اور باطنی آفتوں سے محفوظ رہے گا اور اس کو اللہ رب العزت کا قرب نصیب ہوگا۔
یا ضار کا ورد کرتے وقت ہمیشہ اس کے اول و آخر میں 11، 11 مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ کر یا ضار کا ورد 1 سو مرتبہ ہر روز کریں۔
یا ضار کے ورد کو آپ حسب توفیق اور حسب ضرورت 7 دن ، 11 دن، 21 دن ،40 دن یا پھر اس سے بھی زیادہ عرصہ تک کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں ۔