اللہ رب العالمین کے اسماء الحسنٰی میں سے ایک نام النافع ہے ۔ النافع اللہ رب العزت کا صفاتی نام ہے ۔ النافع کا معنی ہے کہ نفع کا مالک ۔
سفر میں سلامتی اور جملہ امور میں نفع حاصل کرنے کے لیے یا نافع کا ورد انتہائی مجرب و مقبول ہے ۔ یا نافع کا ورد کرنے کے بے شمار فوائد و تاثیرات اور فضائل ہیں ۔
اگر کوئی شخص کشتی یا پھر سمندری جہاز میں سفر کر رہا ہو تو اس کو چاہیے کہ یا نافع کے وظیفہ کا روزانہ معمول بنا لے ، اس سے اس کی کشتی یا جہاز ہر قسم کی آفت و مصیبت اور بلا سے محفوظ رہے گا اور امن و سلامتی کے ساتھ کنارے پر لگ جائے گا۔
کسی نیک اور جائز کام کے لئے شروع میں 41 مرتبہ یا نافع پڑھنے سے وہ کام حسب منشاء انجام خیر کو پہنچ جائے گا ۔
یا نافع کا ورد کرتے وقت اس کے اوّل و آخر میں 11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر یا نافع کا ورد 1 سو مرتبہ ہر روز کریں۔
یا نافع کے ورد کو آپ حسب توفیق اور حسب ضرورت 7 دن ، 11 دن، 21 دن ، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ تک کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں ۔