النور کا ورد

النور کا ورد کرنے کے فضائل

اللہ رب العزت کے اسماء الحسنٰی میں سے ایک نام النور ہے ۔ النور کا معنی ہے کہ نور عطا کرنے والا ۔ النور اللہ رب العالمین کا صفاتی نام ہے ۔

حصول انوار الٰہی کے لیے یا نور کا ورد انتہائی مجرب و مقبول ہے ۔ یا نور کا ورد کرنے کے بے شمار فوائد و تاثیرات اور فضائل ہیں ۔

حصول انوارِ الٰہی کے لئے یا نور کا ورد نہایت مفید اور مؤثر ہوتا ہے۔ یا نور کا ورد کرنے والا لوگوں کو راهِ مستقیم کی طرف ہدایت دینے والا بھی بن جاتا ہے۔ اگر کوئی صاحب حال شخص یا نور کا ورد مسلسل کرے تو اس کے دل کا نور اس کے چہرہ سے ظاہر ہو جاتا ہے ۔

اگر کوئی شخص تاریک کمرے میں بیٹھ کر ، آنکھیں بند کر کے یا نور کا ورد کثرت کے ساتھ کرے گا تو اس پر حال طاری ہو جائے گا اور اس کا قلب اللہ کے نور سے بھر جاتا ہے۔ اہل کشف اور بصیرت کے لئے یہ اسم مبارک انتہائی خاص تاثیر رکھتا ہے۔

اگر کوئی شخص جمعہ کی رات کو 7 مرتبہ سورہ نور کی تلاوت کرنے کے بعد ایک ہزار (1000) مرتبہ یا نور کا ورد کرے تو اس کے دل میں نور پیدا ہو جائے گا اور جو کوئی صبح کے اوقات میں پابندی کے ساتھ یا نور کا ذکر کرے تو اس کا دل روشن ہو جائے گا۔ لا علاج مریض پر 1000 مرتبہ یا نور کا ورد کرکے اپنے اوپر دم کرنے سے ان شاءاللہ تعالیٰ شفا یابی نصیب ہو گی ۔

یا نور کا ورد کرتے وقت ورد کے اوّل و آخر میں 11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر طھر یا نور کا ورد 1 سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

یا نور کے ورد کو آپ حسب توفیق اور حسب ضرورت 7 دن ، 11 دن، 21 دن ، 40 دن یا پھر اس سے بھی زیادہ عرصہ تک کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں ۔

یا نافع کا ورد کرنے کے فضائل

Leave a Reply