اللہ رب العزت کے اسماء الحسنٰی میں سے ایک نام الھادی ہے ۔ یہ اللہ رب العالمین کا صفاتی نام ہے ۔ الھادی کا مطلب ہے ہدایت دینے والا ۔
ہدایتِ الٰہی پانے اور ہر نیک مقصد کے حصول کے لیے یا ھادی کا ورد انتہائی مجرب و مقبول ہے ۔ یا ھادی کا ورد کرنے کے بے شمار فوائد و تاثیرات اور فضائل ہیں ۔
معرفتِ الٰہی کے حصول کے لئے یا ھادی کا وظیفہ انتہائی مفید ہے، یا ھادی کے ذکر سے انسان جملہ دینی اور دنیاوی امور میں اپنے اور دیگر مخلوقات کے لئے ھادی اور رہنما بن جاتا ہے۔
اگر کوئی مسافر راستہ سے بھٹک جائے تو یا ھادی کا ورد کرنے سے اس کو راستہ مل جاتا ہے۔
ہاتھ اٹھا کر اپنا منہ آسمان کی طرف کر کے جو کوئی یا ھادی کو بکثرت پڑھ کر ہاتھ منہ پر پھیر لے گا تو اس کو ان شاء اللہ کامل ہدایت نصیب ہو گی اور ورد کرنے والے کا شمار اہل معرفت میں ہو گا اور ورد کرنے والے کی تمام حاجتیں پوری ہوں گی ۔
یا ھادی کا ورد کرتے وقت اس کے اوّل و آخر میں 11، 11 مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ کر یا ھادی کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔
یا ھادی کے ورد کو آپ حسب توفیق اور حسب ضرورت 7 دن ، 11 دن، 21 دن 40 دن یا پھر اس سے بھی زیادہ عرصہ تک کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔