اللہ رب العزت کے اسماء الحسنٰی میں سے ایک نام البدیع ہے ۔ البدیع اللہ رب العالمین کا صفاتی نام ہے ۔ البدیع کے معنی ہیں ، بے مثال موجد جو عدم سے وجود میں لانے والا ہے ۔
حصولِ علم و حکمت ، غم اور حزن سے نجات اور ہر مراد پوری کرنے کے لیے یا بدیع کا وظیفہ انتہائی مجرب و مقبول ہے ۔ یا بدیع کا ورد کرنے کے بے شمار فوائد و تاثیرات اور فضائل ہیں ۔
مخفی علوم و حکمت کے حصول اور اظہار مافی الضمیر پر قدرت حاصل کرنے کے لئے یا بدیع کا ورد انتہائی مفید اور مؤثر ہے۔ اس ورد کے باعث زبان سے علم اور حکمت کے چشمے جاری ہو جاتے ہیں ۔ قول اور عمل میں گناہ کے ارتکاب سے نجات مل جاتی ہے، سب حاجتیں پوری ہوجاتی ہیں اور پڑھنے والا ہر قسم کے نقصان سے محفوظ ہو جاتا ہے ۔ اس کو ’’یا بدیع السموت و الارض‘‘ کے صیغہ کے ساتھ پڑھنے سے ہر قسم کی پریشانی اور غم و حزن سے نجات مل جاتی ہے۔
باوضو یا بدیع پڑھتے پڑھتے اگر سو جائیں تو جس کام کا ارادہ ہو گا اس کے متعلق خواب میں معلوم ہو جائے گا کہ وہ کیسا رہے گا ، جس کو کسی قسم کا کوئی غم یا مصیبت اور پریشانی پیش آئے تو وہ 1 ہزار مرتبہ یا بدیع السموت والارض پڑھے تو انشاء اللہ غم اور پریشانی سے نجات نصیب ہو جائے گی۔
جو شخص نماز عشاء کے بعد بارہ سو مرتبہ 12 دن تک یا بدیع العجائب بالخیر یذ بدیع جس مقصد کے لیے بھی پڑھے گا۔ ان شاء اللہ عزوجل وہ کام عمل کی مدت سے پہلے پہلے ہو جائے گا۔
یا بدیع کا ورد کرتے وقت اس کے اول و آخر میں 11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر یا بدیع کا وظیفہ سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔
یا بدیع کے وظیفہ کو آپ حسب توفیق اور حسب ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں ۔