یا باقی کا ورد

یا باقی کا ورد کرنے کے فضائل

اللہ رب العزت کے اسماء الحسنٰی میں سے ایک نام الباقی ہے ، الباقی اللہ تعالی کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے ۔ الباقی کا مطلب ہے ہمیشہ رہنے والا ۔

حصول اخلاص اور تزکیہ نفس کے لیے یا باقی کا ورد انتہائی مجرب و مقبول ہے ۔ اس ورد کی برکت سے تمام حاجات پوری ہوتی ہیں ۔ یا باقی کا ورد کرنے کے بے شمار فضائل ہیں ۔

اس ورد کی برکت سے عبادت میں اخلاص پیدا ہوجاتا ہے، دنیا و آخرت کی زندگی میں پاکیزگی اور بھلائی مل جاتی ہے، اس سے اعمال قبول ہوتے ہیں اور ہر قسم کے نقصان سے نجات بھی ملتی ہے۔ ہر جمعہ کی رات کو 1 ہزار مرتبہ جو شخص اس اسم مبارک یا باقی کا وظیفہ کرے گا تو اللہ تبارک و تعالیٰ اس کو ہر طرح کے ضرر اور نقصان سے محفوظ رکھے گا اور ان شاء اللہ عزوجل اس کے تمام نیک کام مقبول ہوں گے۔​

یا باقی کا وظیفہ کرتے وقت اس کے اول و آخر میں ہمیشہ 11، 11 مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ کر یا باقی کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

یا باقی کے ورد کو آپ حسب توفیق اور حسب ضرورت 7 دن ، 11 دن، 21 دن ، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں ۔

یا ولی کا ورد کرنے کے فضائل

Leave a Reply