یا وارث کا ورد

یا وارث کا ورد کرنے کے فضائل

اللہ تعالیٰ کے اسماء الحسنٰی میں سے ایک نام الوارث ہے ۔ الوارث کا مطلب ہے سب کے بعد موجود رہنے والا ۔الوارث اللہ تعالیٰ کا صفاتی نام ہے ۔

حصول اولاد اور بلندی درجات کے لیے یا وارث کا ورد انتہائی مجرب و مقبول ہے ۔ یا وارث کا ورد کرنے کے بے شمار فضائل ہیں ۔

اللہ تبارک و تعالیٰ کی عبادت میں کما حقہ رغبت پیدا کرنے کے لئے اسم پاک یا وارث کا ورد انتہائی مفید ہے۔ یا وارت کے ورد کی برکت سے عبادت کی طرف رغبت پیدا ہوتی ہے اور جنت میں اعلی درجات ملتے ہیں۔

بے اولاد کو اس صیغے کے ساتھ ورد کرنے سے نعمت اولاد نصیب ہو جاتی ہے ۔ خاص طور پر اولاد نرینہ کے لئے یہ وظیفہ بے حد مجرب ہے ۔

طلوع آفتاب سے قبل اس کا ورد کرنے سے جسم کع کوئی نقصان نہیں پہنچے گا ان شاءاللہ موت کے بعد بھی جسمانی طور پر انسان سلامت رہے گا۔ یا وارث کے کثرت ذکر سے تمام امور بخیر و خوبی انجام پا جائیں گے۔

یا وارث کا وظیفہ کرتے وقت اس کے اول و آخر میں 11، 11 مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ کر یا وارث کا ورد سو (100) مرتبہ ہر روز کریں۔

یا وارث کے ورد کو آپ حسب ضرورت اور حسب توفیق 7 دن ، 11 دن، 21 دن ، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں ۔

یا ولی کا ورد کرنے کے فضائل

Leave a Reply