الرشید کا ورد

الرشید کا ورد کرنے کے فضائل

اللہ تعالیٰ کے اسماء الحسنٰی میں سے ایک نام الرشید ہے ۔ الرشید کا مطلب ہے نیکی اور سچائی پسند کرنے والا ۔ الرشید اللہ تعالیٰ کا صفاتی نام ہے ۔ حصول ہدایت اور آسانی مشکلات کے لیے یا رشید کا ورد انتہائی مجرب و مقبول ہے ۔ یا رشید کا ورد کرنے کے بے شمار فضائل ہیں ۔

حصول ہدایت کے لئے یا رشید کا ورد بے حد مفید ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کے پڑھنے والے کو ہدایت نصیب فرماتا ہے اور پڑھنے والے کا شمار اپنے ہدایت یافتہ بندوں میں کرتا ہے۔ نماز عشاء کے بعد یا رشید کا ورد کرنے سے جائز امور کی ہدایت ملتی ہے اور اس ورد کو ہمیشہ جاری رکھنے سے دیگر مشکلات آسان ہو جاتی ہیں۔ نافرمان اولاد کو مطیع اور فرماں بردار بنانے کے لئے بھی یا رشید کا ورد بے حد مفید ہے۔

یا رشید کا ورد کرتے وقت اس کے اول و آخر میں ہمیشہ 11، 11 مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ کر یا رشید کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

یا رشید کے ورد کو آپ حسب توفیق اور حسب ضرورت 7 دن ، 11 دن، 21 دن ، 40 دن یا پھر اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں ۔

یا خبیر پڑھنے کے فضائل

Leave a Reply