یا صبور کا ورد

یا صبور کا ورد کرنے کے فضائل

اللہ تعالیٰ کے اسماء الحسنٰی میں سے ایک نام الصبور ہے۔ الصبور کا مطلب ہے بہت زیادہ مہلت دینے والا ۔ الصبور اللہ تعالیٰ کا صفاتی نام ہے ۔

ازالۂ رنج و الم اور اطمینان قلب کے لیے یا صبور کا وظیفہ انتہائی مجرب و مقبول ہے ۔ الصبور کا وظیفہ کرنے کے بے شمار فضائل ہیں ۔

رنج اور الم سے نجات کے لئے یا صبور کا ورد انتہائی مفید ہے۔اگر کسی شخص کو غم اور حزن لاحق ہو جائے یا وہ جسمانی طور پر درد اور کسی قسم کی مصیبت کی وجہ سے بے صبری ، بے قراری اور پریشانی میں مبتلا ہو جائے تو یا صبور کے ورد کی برکت سے اس کے دل کو اطمینان نصیب ہو گا، غم و اندوہ کی کیفیت دور ہو جائے گی اور مصائب کے وقت اس ورد کو کرنے والا صبر اور ایمان پر ثابت قدم رہے گا۔

طلوع آفتاب سے پہلے اگر کوئی 100 مرتبہ یہ اسم مبارک پڑھے تو ان شاء اللہ تعالیٰ اس دن ہر مصیبت سے بچ جائے گا ، اس ورد کی برکت سے دشمنوں اور حاسدوں کی زبانیں بھی بند رہیں گی ۔

اور اگر کوئی انسان کسی مصیبت میں پھنس گیا ہو تو وہ 1020 مرتبہ یا صبور کا وظیفہ پڑھے تو اس سے نجات پا لے گا ۔

یا صبور کا وظیفہ کرتے وقت اس کے اول و آخر میں 11، 11 مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔

یا صبور کے ورد کو آپ حسب توفیق اور حسب ضرورت 11 دن، 21 دن ، 40 دن یا پھر اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں ۔

یا ولی کا ورد کرنے کے فضائل

Leave a Reply