المصور کا ورد

المصور کا ورد کرنے کے فضائل

اللہ تعالیٰ کے اسماء الحسنٰی میں سے ایک نام المصور بھی ہے ۔ اگر کوئی شخص اللہ تعالیٰ کے اسم مبارک المصور کو 21 دن تک ہر روز 5 ہزار مرتبہ پڑھے گا ، ورد کے اول و آخر میں گیارہ گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی بھی پڑھے گا ، اس کے کام میں آسانی پیدا ہو گی ۔ کام خواہ کس قدر ہی مشکل کیوں نہیں ہو ، اس عمل کے ختم ہوتے ہی ان شاءاللہ تعالیٰ کام بن جائے گا۔

اگر کوئی شخص وضو کر کے المصور کو اپنی پیشانی پر شہادت کی انگلی سے لکھ کر جس سے بھی ملاقات کرے گا وہی مخلص دوست اور مہربان بن جائے گا ۔

ایسی عورت جس کے ہاں اولاد نہیں ہوتی ہو اس عورت کو چاہیے کہ وہ 7 روزے رکھے اور ہر روزہ افطار کرنے کے بعد یامصور اکیس (21) مرتبہ اول و آخر 11 ، 11 مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کر کے پی لے۔ ان شاءاللہ تعالیٰ اس کے گھر نیکو کار فرزند ہو گا۔

ایسے کاروباری لوگ جو نئی نئی چیزیں بناتے ہیں ، جس میں از حد اس بات کا اندیشہ ہوتا ہے کہ کیا وہ نئی تخلیق یا نئی چیز مارکیٹ میں چلے گی یا پھر نہیں تو ایسے لوگوں کے لیے یا مصور کا کثرت سے ذکر بہت مفید ہے کیوں کہ اس اسم کے پڑھنے سے اللہ تعالیٰ کی مدد عقل کے ساتھ شامل ہوجائے گی ۔ اس کے علاوہ سخت محنت کرنے والے لوگ اگر اس ورد کو پڑھیں تو ان کے کام میں آسانی پیدا ہوجائے گی۔ اس لیے دستی کام کرنے والے مثلاً درزی لوہار ، مشینیں بنانے والوں کے لئے بے حد موزوں ہے۔

یا صبور کا ورد کرنے کے فضائل

Leave a Reply