یہ دعا پڑھیں

جب کسی کو مسکراتا ہوا دیکھیں تو یہ دعا پڑھیں

نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کی سنتوں میں سے ایک بہت ہی پیاری سنت مسکرانا بھی ہے۔ حدیث پاک میں ہے کہ اپنے مسلمان بھائی کو دیکھ کر مسکرانا بھی صدقہ ہے۔ (ترمذی ، 3 / 384 ، حدیث : 1963)

جب کسی کو مسکراتا ہوا دیکھیں تو یہ دعا پڑھیں : اضحک اللہ سنک یعنی اللہ پاک آپ کو ہمیشہ مسکراتا رکھے ۔

حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے فرمایا مفہوم ہے : میں اس پہلے شخص کو جانتا ہوں جو جنت میں داخل ہوگا۔ اس شخص کو بھی جانتا ہوں جو سب سے آخر میں جہنم سے نکالا جائے گا۔

قیامت کے دن ایک شخص کو لایا جائے گا اور فرمایا جائے گا کہ اس پر اس کے چھوٹے چھوٹے گناہوں کو پیش کرو اور اس کے بڑے بڑے گناہوں کو ابھی اٹھا رکھو ، وہ اقرار کر لے گا ، انکار نہیں کرے گا اور اپنے بڑے بڑے گناہوں سے ڈر رہا ہوگا۔ (اللہ تبارک و تعالیٰ کی طرف سے) اس شخص سے کہا جائے گا کہ : جا تجھے ہر گناہ کے بدلے ایک نیکی دی جاتی ہے ، یہ دیکھ کر وہ عرض کرے گا میرے تو اور بھی بہت سے گناہ ہیں ، جن کو میں یہاں نہیں دیکھ رہا۔

حضرت ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ : میں نے دیکھا حضور پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم اتنا مسکرائے کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کی مبارک داڑھیں نظر آنے لگیں۔ (مسلم ، ص101 ، حدیث : 467 ملتقطاً)

تکبر کی ممانعت اور اسلامی تعلیمات

Leave a Reply