نمازِ جمعہ کی فضیلت

نمازِ جمعہ کی فضیلت

رسول اللہ خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے فرمایا مفہوم ہے: جس نے اچھی طرح وضو کیا اور (نماز ) جمعہ کے لئے آیا اور خاموشی کے ساتھ خطبہ سنا اسکے لئے ان گناہوں کی مغفرت ہو جائے گی جو اس جمعہ اور دوسرے جمعہ کے درمیان ہوئے ہیں اور انکے علاوہ مزید 3 دن کے گناہ (بھی ) بخش دیئے جائیں گے۔ ( مسلم ، ص333 ، حدیث : 1988 )

نبی کریم راحۃ العاشقین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے فرمایا مفہوم ہے : الجمعۃ حج الْمساکِین یعنی جمعہ مبارک کی نماز مساکین کا حج ہے ۔اور دوسری روایت میں یہ بھی ہے کہ الجمعۃ حج الْفقراء یعنی جمعہ کی نماز غریبوں کے لیے حج ہے۔
( جمع الجوامع ، 4/184 ، حدیث : 11109 ، 11108 )

آخری نبی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلَّم نے ارشاد فر مایا مفہوم ہے: بلا شبہ تمہارے لئے ہر جمعہ کے دن میں 1 حج اور 1 عمرہ موجود ہے ، لہٰذا جمعہ کی نماز کیلئے جلدی نکلنا حج ہے اور جمعہ کی نماز کے بعد عصر کی نماز کیلئے انتظار کرنا عمرہ ہے۔ ( سنن الكبرىٰ للبیہقی ، 3/ 342 ، حديث : 5950 )

رسولِ کریم خاتم المرسلین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ : 5 چیزیں جو ایک دن میں کرے گا ، اللہ رب العزت اس کوجنّتی لکھ دے گا۔
جو مریض کو پوچھنے جائے
جو جنازے میں حاضر ہو
جو روزہ رکھے
جو جمعہ کو جائے
اور جو غلام آزاد کرے۔
( صحیح ابن حبان ، 4/191 ، حدیث : 2760 )

ہولی کے دن مسلمانوں کو نماز جمعہ سے روک دیاگیا

Leave a Reply