جنت کی کیاری

جنت کی کیاری

مدینہ منورہ عاشقوں کی جان ہے ، مدینہ منورہ عاشقوں کی پہچان ہے ، مدینہ پاک وہ بستی ہے جہاں دِن رات اللہ رب العزت کی رحمت برستی ہے ، مدینہ پاک دار الہجرت بھی ہے ، مدینہ پاک دیارِ اُلْفت و محبت بھی ہے ، مدینہ منورہ مرکز عشق و محبت بھی ہے ، مدینہ پاک دار الْامن ہے ، مدینہ پاک دار الْایمان بھی ہے ۔

مدینہ منورہ وہ مبارک شہر ہے کہ جس کی ہوا بھی صحت بخش ہے ، مدینہ پاک کی روزی برکت والی ہے ، مدینہ پاک وہ مبارک شہر ہے کہ اس کی مٹی بھی خاک شفا کہلاتی ہے ، مدینہ پاک میں ہی میرے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم ، اچھے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم ، سچے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کی مسجد مبارک ہے جسے مسجدِ نبوی شریف کہا جاتا ہے۔

مدینہ پاک میں ہی روضۃ الجنۃ(یعنی جنت کی کیاری) ہے ، جی ہاں! پیارے آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم، دوجہاں کے آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کے روضۂ پاک سے لے کر منبرِ منور تک درمیان کی جتنی بھی جگہ ہے ، حدیثِ پاک میں اس کو روضۃ من ریاض الجنۃ (یعنی جنت کی کیاریوں میں سے ایک کیاری) فرمایا گیا ہے ۔

ہجرت مدینہ منورہ

Leave a Reply