مدینہ شریف کی عظمت

مدینہ شریف کی عظمت

مدینہ منورہ میں ہی باب جبریل ہے ، جو رسول اللہ خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کے قدمین شریفین میں واقع ہے ، مدینہ منورہ میں ہی جنت البقیع ہے ، جنت البقیع میں کم و بیش 10 ہزار صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور بے شمار عشاق مدینہ آرام فرما ہیں ۔

سب سے بڑھ کر یہ کہ ہمارے پیارے پیارے آقا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم ، سردارِ انبیا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم، معراج کے دولہا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم، محبوبِ خُدا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم ، مکی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم ، مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم ، مُحَمَّد مصطفےٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم بھی مدینہ پاک ہی میں جلوہ فرما ہیں ۔

منقول ہے کہ حضرت جبریل علیہ السلام 23 سال میں 24 ہزار مرتبہ بارگاہِ رسالت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم میں حاضر ہوئے ہیں ۔ ان 23 میں سے 10 سال صرف مدینہ منورہ کی حاضری کے ہیں۔

یعنی اگر اَوْسط نکالیں تو پتہ چلتا ہے کہ روزانہ کم و بیش 3 مرتبہ حضرت جبریل علیہ السلام کی حاضِری ہو ، تب 23 سال میں سے 24 ہزار حاضریاں بنتی ہیں مگر بعض دفعہ حضرت جبریل علیہ السلام 3 سے کم مرتبہ حاضر ہوتے تھے، کبھی ناغہ بھی ہوتا اور کبھی 3 سے زیادہ مرتبہ بھی حاضری ہوا کرتی تھی۔

جنت کی کیاری

Leave a Reply