مدینہ منورہ

مدینہ منورہ دنیا کا وہ واحد شہر ہے جس کے 100 سے زیادہ نام ہیں

مدینہ منورہ تو وہ مقدس ، مبارک اور عظمتوں والا شہر ہے کہ اب بھی صبح و شام فرشتے یہاں حاضری دیتے ہیں ۔

ہر روز 70 ہزار فرشتے صبح کو اور 70 ہزار فرشتے شام کو یعنی روزانہ ایک لاکھ چالیس ہزار فرشتے بارگاہِ مصطفےٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم میں حاضری دیتے ہیں اور بارگاہ رسالت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم میں درود پاک کے نذرانے پیش کرتے ہیں اور جان کائنات ، فخرِ موجودات حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کی زلف مبارک اور چہرہ والضحی کی تعریف اور ثنا کرتے ہیں ۔

، پھر یہ بھی کیا اعزاز ہے کہ جو فرشتہ ایک بار حاضر ہو چکا ہے ، اس کو قیامت تک دوبارہ حاضِر ہونا نصیب نہیں ہو گا کیوں کہ اللہ رب العزت کی بارگاہ سے بس اتنی ہی اجازتلی ہے ، اگر ایسا نہیں ہوتا تو کروڑوں فرشتے حاضری سے محروم رہ جاتے ۔

جہاں فرشتوں کی دن رات حاضری ہوتی ہے ، جہاں فرشتوں کے سردار حضرت جبریل علیہ السلام بار بار حاضری دیتے رہے ہیں تو ہم آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کے غلام ، اپنے کریم آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کے بھکاری بھلا مدینہ میں حاضری کے لئے کیوں نہیں تڑپیں گے ۔

مدینہ منورہ دنیا کا وہ واحد شہر ہے جس کے 100 سے زیادہ نام اقدس ہیں ، اس کے علاوہ دُنیا میں کوئی بھی ایسا شہر موجود نہیں ہے ، جس کے اتنے زیادہ نام ہوں ، شیخ عبد الحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ : مدینہ پاک کے اتنے زیادہ نام ہونے سے ہی پتا چل جاتا ہے کہ یہ مبارک و مقدس شہر کیسی عظمتوں والا شہر ہے ۔

مدینہ شریف کی عظمت

Leave a Reply