مدینہ منورہ کی زمین

بیشک مدینہ منورہ کی زمین مومنہ ہے

مدینہ منورہ کے 100 سے زائد ناموں میں کئی نام وہ بھی ہیں جو اللہ تبارک و تعالیٰ نے قرآن الکریم میں بھی ذِکْر فرمائے ہیں بلکہ مدینہ پاک کا معروف نام یعنی “ مدینہ “ بھی قرآن الکریم میں 4 بار آیا ہے۔

اس كے علاوہ پارہ 15 میں ، سورۂ بنی اسرائیل کی آیت : 80 میں مدینۂ پاک کے لئے لفظ “ مدخل صِدْقٍ “ بھی استعمال کیا گیا ہے ، یعنی داخِل ہونے کی سب سے اچھی اور سب سے سچی جگہ۔

اسی طرح پارہ : 5 میں ، سورۂ نِسَآء کی آیت نمبر : 97 میں فرشتوں کی زبانی ارشاد ہوا ہے کہ :

کیا اللہ (تعالیٰ) کی زمین کشادہ نہیں تھی کہ تم اس میں ہجرت کر جاتے۔

عُلَماءکرام فرماتے ہیں : اس آیت میں “ اَرْضُ اللہ “ سے مراد مدینہ منورہ ہی ہے ۔

پارہ نمبر 28 میں ، سورۂ حَشر کی آیت نمبر 9 میں مدینہ پاک کے 2 نام ذِکْر کئے گئے ہیں :

(1) : دار الْہجرۃ ، اور (2) : دار الْایْمان۔

مُعْجَمِ اَوْسط کی حدیثِ پاک میں ہے کہ ، میرے پیارے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم ، آخری نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم ، رسولِ ہاشمی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے فرمایا : المدیْنۃ دار الْایمان مدینہ (منورہ) ایمان کا گھر ہے۔

مدینہ منورہ دار الْہجرۃ بھی ہے اور دار الْاِیْمان بھی ہے بلکہ مدینہ منورہ کا ایک نام “ قلب الْایمان (یعنی ایمان کا دل) “ بھی ہے اور ایک حدیثِ مبارکہ میں تو سرکار عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے مدینہ پاک کے “ اِیمان والا “ ہونے پر قسم ارشاد فرمائی ، چنانچہ فرمانِ آخری نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم، مکی مدنی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم : والذی نفسی بیدہ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میری جان ہے ان ترْبتہا الْمؤمِنۃ بے شک مدینہ پاک کی زمین مومنہ ہے۔

مدینہ شریف کی عظمت

Leave a Reply