مدینہ منورہ

مدینہ منورہ کو حسنہ کیوں کہتے ہیں؟

حسنہ “ کا معنی ہے : عمدہ اور انتہائی بہترین جگہ۔ الحمد للہ! مدینہ منورہ ہر اعتبار سے بے حد عمدہ ، بہترین اور نہایت ہی حسین و دلکش ہے ۔ مدینہ منورہ انتہائی پیارا پیارا ہے ۔ مدینہ منورہ کے باغات پیارے پیارے ہیں ۔ مدینہ منورہ میں بلند وبالا پہاڑ ہیں ۔ عاشقوں کو مدینہ منورہ کی فضا اچھی لگتی ہے ۔ مدینہ منورہ کی عمارتیں اچھی لگتی ہیں ۔ مدینہ منورہ کے گنبد حسین لگتے ہیں ۔

مدینہ منورہ میں اچھے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ، سچے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کے اچھے اچھے پیارے پیارے صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مزارات ہیں ۔ نبیوں کے نبی ، آخری نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کی شہزادیوں کے ، اُمَّہاتُ المؤمنین میں سے اَکْثَریت کے مزارات مدینہ منورہ میں ہیں ۔

بقیعِ پاک میں صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین ، اَہْلِ بیتِ اطہار رضوان اللہ علیہم اجمعین، تابعین ، تبع تابعین ، عُلَمائے کرام اور بے شمار اَوْلیائے کرام آرام فرما ہیں اچھے و سچے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کے والِدِ ماجِد حضرت عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی مدینۂ منورہ ہی میں آرام فرما ہیں اور سب سے بڑھ کر تو یہ ہے کہ سب حسینوں کے حسین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم ، سارے اچھوں سے اچھے ، سارے سچوں سے سچے ہمارے پیارے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم، مکی مدنی تاجدار صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم بھی یہیں ، مدینہ منورہ ہی میں تشریف فرما ہیں ۔

جب مدینہ پاک کی ہر چیز اچھی ہے ، مدینہ منورہ کا ذرہ ذرہ خوبصُورت ہے ، یہاں کے سارے مقامات اچھے اور حسین ہیں ، یہاں کی فضائیں اچھی ، یہاں کی ہوائیں اچھی ، مدینہ پاک کی صبح اچھی ، یہاں کی شام اچھی ، یہاں کی چھاؤں اچھی یہاں کی دُھوپ اچھی ، مدینہ پاک کے پھول اچھے ، یہاں کے خار اچھے ، مدینے میں موجود مزارات اچھے اور مدینہ منورہ میں موجود پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کے پہلو میں آرام فرما یارِ غار رضی اللہ تعالیٰ عنہ اچھے ، جب کہ مدینہ پاک میں سب کچھ ہی اچھا ، حسین ، عمدہ ، بہترین ہے تو مدینہ منورہ کا نام بھی ہوا : “ حسنہ “ یعنی عمدہ ، بہترین اور حسین ترین شہر۔

مدینہ منورہ کا ایک نام حسنہ ہے

Leave a Reply