یمنی نوجوان نے انڈوں کے ساتھ عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
(ہم دوست نیوز):اکثر لوگ سمجھتے ہیں چیزوں کو ایک دوسرے پر متوازن کرنا معمولی کام ہے۔لیکن اس کے لیے سخت محنت درکار ہوتی ہے۔ایسا ہی ایک کام یمنی نوجوان نے انجام دے کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یمنی نوجوان محمد مقبل نے چار انڈے اوپر تلے متوازن کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق سب سے زیادہ انڈے ایک دوسرے پر متوازن کرنے کا پچھلا عالمی ریکارڈ بھی مقبل نے ہی بنایا تھا۔اس ریکارڈ میں انہوں نے تین انڈے اوپر تلے متوازن حالت میں رکھے تھے۔
تاہم اب انہوں نے اپنی تازہ کوشش ترک شہر استنبول میں کی۔انہوں نے ایک کے اوپر ایک کر کے،چار انڈے متوازن کیے۔یوں انہوں نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
واضح رہے کہ اس موقع پر محمد مقبل نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ چیزوں کو ایک دوسرے پر متوازن کرنا بہت معمولی اور آسان کام ہے۔حالانکہ اس کیلئے بہت محنت ، توجہ اور مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔