وزیراعلی خیبرپختونخوا کی عمران خان کو خط لکھنے کی تردید

بذریعہ Waqas Salim
119 مناظر

ہم دوست نیوز ( پشاور ): ٹی وی چینلز پر خبریں دی جارہی تھیں کہ وزیراعلی کے پی نے بجلی کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے۔

وزیراعلی کے پی کی طرف سے اس خبر کی تردید سامنے آگئی ہے۔

ترجمان وزیراعلی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ محمود خان کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھنے سے متعلق بعض ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والی خبر درست نہیں ہے اور کچھ ٹی وی چینلز نے مذکورہ خط کو غلط انداز میں رپورٹ کیا ہے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کا کہنا تھا کہ صوبے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کا مسلئہ حل کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ محمود خان نے وزیراعظم کو کوئی خط ارسال نہیں کیا ہے۔ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کا مسلئہ حل کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ نے چیف ایگزیکٹیو پیسکو کو مراسلہ ارسال کیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply