ایف سی کا آپریشن: چھ دہشتگرد ہلاک

بذریعہ Waqas Salim
99 مناظر

ہم دوست نیوز ( اسلام آباد ): پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے دیے گئے بیان کے مطابق دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے پر ایف سی ساؤتھ نے آپریشن کیا جس میں6 دہشت گرد مارے گئے۔

تفصیل کے مطابق فورسز کی جانب سے علاقے کا گھیراؤکرتے ہی دہشت گردوں نے ٹھکانے سے فرار ہونے کے لیے فائرنگ شروع کر دی۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد ہوا۔

واضح رہے کہ آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply