پاکستان نے سنگل ونڈو نظام متعارف کروا دیا

بذریعہ Waqas Salim
184 مناظر

ہم دوست نیوز ( اسلام آباد ): وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت پاکستان سنگل ونڈو کونسل کی گورننگ کونسل کا اجلاس ہوا۔

وزیر خزانہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ یہ نظام بین الاقوامی تجارت کے انتظامی امور کیلئے وزارتوں اور محکموں کو جوڑے گا جبکہ تجارت اور ٹرانسپورٹ سے وابستہ فریقین کو معلومات اور دستاویزات میسر آسکیں گی۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے تمام متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو سنگل ونڈو کے حوالے بھرپور تعاون کی ہدایت دی۔

واضح رہے کہ سنگل ونڈو کا دوسرا اور تیسرا فیز آئندہ دو سال میں مکمل ہوگا اور اس نظام سے غیر ضروری اخراجات کم ہوسکیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply