حضرت بہا ءالدین زکریا ملتانی ؒ کے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات جاری

بذریعہ Tayyab Ali
308 مناظر

ملتان( ہم دوست)شیخ الاسلام حضرت غوث بہاءالدین زکریا سہروردی ملتانی ؒکے 782ویں سالانہ عرس کے دوسرے روز نماز فجر کے بعد درگاہ شریف میں قرآن خوانی اور ایصال ثواب کی خصوصی محافل کا انعقاد کیا گیا۔ جن میں تلاوت کلام مجید درود شریف ‘ درود تاج اور ختم خواجگان پڑھا گیا۔ جبکہ 11 بجے دن دربار کے سجادہ نشین اور وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی نے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔
حضرت بہا ءالدین زکریا کے سالانہ عرس مبارک کے تیسرے روز اختتامی دعا آج (بدھ) صبح11 بجے ہوگی ‘ سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی اختتامی دعا کروائیں گے

Related Articles

اپنی رائے کا اظہار کریں