سرکاری ہسپتال ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت خاتون کی موت

بذریعہ Tayyab Ali
169 مناظر

لیاقت پور (ہم دوست)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے خاتون کی موت تفصیلات کے مطابق لیاقت پورہ کے علاقہ کچی منڈی کی 34 سالہ آسیہ بی بی کو علاج کے لئے ہسپتال لایا گیا۔ لواحقین نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ خاتون کی موت کا سبب لیڈی ڈاکٹر کی جانب سے فوری طبی امداد نہ دینے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ جبکہ ایم ایس ہسپتال نے موقف دیتے ہوۓ کہا کہ غفلت برتنے والے ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ لواحقین نے احتجاج کرتے ہوۓ مطالبہ کیا ہے کہ لیڈی ڈاکٹر کے خلاف غفلت برتنے پر مقدمہ درج کیا جاۓ اور وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر صحت نوٹس لے کر کاروائی کریں۔

Related Articles

Leave a Reply