جی سی یونیورسٹی لاہور میں علی سدپارہ کی یاد میں شمعیں روشن

بذریعہ Hum Dost
413 مناظر

لاہور ( 5 مارچ 2021ء ) : گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں طلباء نے نامورکوہ پیما علی سدپارہ کی اور ان کے ساتھیوں کی یاد میں شمع روشن کی۔قومی ہیرو علی سدپارہ کی ملک عزیز کی سربلندی کیلئے دی جانے والے قربانی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے شمع روشن کر کے تقریب کا آغاز کیا جس کے بعد قومی ہیرو کی یا دکی یاد میں ایک منٹ کی خا موشی اختیار کی گئی۔علی سد پارہ کے بیٹے ساجد سد پارہ نے ویڈیولنک کے ذریعے شمع روشن کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔گلگت بلتستان کے طلباء نے علی سدپارہ کی زندگی کے مختلف پہلوں پر روشنی ڈالی۔

طلباء کی طرف سے تیار کردہ کے ٹو پہاڑ کامنظر

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ علی سدپارہ نے اپنی زندگی میں بہت سی اہم چوٹیاں سر کی جو کہ ہمارے لئے باعث فخر ہے۔زندہ قومیں اپنے ہیروز کو ہمیشہ یا د رکھتی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ علی سدپارہ نے پر مثال زندگی گزاری،انہو ں نے ملک کا نام روشن کرنے کیلئے اپنی جان کی بھی قربانی دی۔بعد ازاں علی سد پارہ کیلئے خصو صی دعا بھی کی گئی۔

Related Articles

Leave a Reply