حکومت پنجاب کی یکم ربیع الاول سے “شان رحمت اللعالمین” کے سلسلے میں تقریبات منعقد کرنے کی تیاریاں شروع

بذریعہ Tayyab Ali
220 مناظر

لاہور (ہم دوست)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ” شان رحمت اللعالمین ” کے سلسلے میں تقریبات منعقد کرنے کیلئے وزیر قانون کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کمیٹی میں متعدد صوبائی وزراء،چیف سیکرٹری اور سیکرٹریز شامل ہیں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن (ر )ثاقب ظفر بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

کمیٹی یکم ربیع الاول سے بارہ ربیع الاول تک مختلف پروگرام ترتیب دے گی اور یونیورسٹیوں میں سیرت چئیر قائم کرنے کے حوالے سے بھی تجاویز دے گی۔

اس کے علاوہ کمیٹی لاہور میں علماء و مشائخ کانفرنس کے انعقاد کے لئے انتظامات کو بھی حتمی شکل دے گی۔کانفرنس میں مدعو کرنے کے لئے کمیٹی ملکی اور بین الاقوامی سکالرز سے رابطہ کرے گی ۔

اس کے علاوہ کمیٹی ضلعی اور ڈویژنل سطح پر سیرت کانفرنس اور قرات کے ایونٹس منعقد کرانے کے حوالے سے بھی شیڈول جاری کرے گی ۔

سیرت کانفرنس اور قرآت کی تقریبات میں پاکستان کے علاوہ بیرون ملک سے قاری اور نعت خواں شرکت کریں گے۔

Related Articles

اپنی رائے کا اظہار کریں