( ہم دوست نیوز ) واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی بڑی مشکل اب انتہائی آسان کر ڈالی ۔
سماجی رابطے کی سب سے بڑی ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلیے مستقبل قریب میں وائس میسج کو آسانی کے ساتھ لفظوں میں منتقل کرنے کا آپشن متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
واٹس ایپ کے استعمال میں حال ہی میں صارفین کی آسانی کو مد نظر رکھتے ہوئے متعدد تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں،جب کہ مزید تبدیلیوں کے لیے واٹس ایپ کمپنی کوشاں ہے ، جس میں ایک بڑی تبدیلی وائس میسج کو لفظوں میں تبدیل کرنا ہے ۔
واٹس ایپ میں اس اہم تبدلی کے لیے 2021 ء میں بھی کوشش کی گئی تھی لیکن نامعلوم وجوہات کی وجہ سے اس پر کام روک دیا گیا تھا، جب کہ تازہ ترین رپورٹس کے مطابق کمپنی نے ایک مرتبہ پھر سے اس پروجیکٹ پر کام شروع کیا ہے ۔