ایلون مسک نے

ایلون مسک نے ٹویٹ کے حروف کی تعداد بڑھانے کا اعلان کر دیا

کیلی فورنیا : ( ہم دوست نیوز ) سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹوئٹر کے مالک اور سپیس ایکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلون مسک نے ٹوئٹر پر ٹویٹ کے لیے حروف کی تعداد کو جلد ہی 280 حروف سے بڑھا کر 10 ہزار کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

ٹوئٹر پر پرائم ایگن نامی اکاؤنٹ کی جانب سے ایلون مسک سے سوال کیا گیا تھا کہ ڈیویلپر کمیونٹی اور میں یہ پوچھنا چاہ رہے تھے کہ کیا آپ ٹویٹ میں کوڈ کو بلاکس کرنے کی سہولت شامل کر سکتے ہیں؟

سوال کے جواب میں ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ہم تفصیلی ٹویٹس کو دس ہزار حروف تک جلد ہی بڑھا رہے ہیں ۔

ایلون مسک سے دنیا کے امیر ترین انسان کا اعزاز چھیننے والا شخص

Leave a Reply