کیلی فورنیا : ( ہم دوست نیوز ) آئی فون 15 کے پرو ماڈل کے ڈیزائن کی ممکنہ تصاویر سامنے آ گئیں ہیں ۔
ایپل کے حوالے سے افواہوں اور خبروں کی تفصیلات جاری کرنے والی ویب سائٹ نے آئی فون 15 پرو کا تصویری خاکہ جاری کر دیا ہے ، تصویروں سے پتا چلتا ہے کہ آئی فون 15 پرو میں ٹائٹینئم فریم استعمال ہو گا۔
آئی فون 15 پرو میکس اور پرو میں پیری سکول زوم کیمرے بھی دئیے جائیں گے اور ان دونوں فونز کے کیمروں میں نئی سنسر ٹیکنالوجی بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جو زیادہ روشنی کو بھی جذب کرنے کی صلاحیت رکھے گی۔
ایپل کی طرف سے آئی فون 15 سیریز میں چارجنگ کے لیے یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ دیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جس کا مطالبہ آئی فون صارفین کافی عرصے سے کرتے آ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ ایپل کے نئے آئی فون کے ماڈلز ستمبر میں متعارف کروائے جائیں گے ۔