وٹس ایپ نے اسٹوریج کے ستائے صارفین کو خوشخبری سنا دی

ہم دوست نیوز ( آنلائن ): وٹس ایپ کے صارفین کو اکثر شکایت رہتی ہے کہ ہمارے فون کی اسٹوریج فورا بھر جاتی ہے اور بار بار اسے خالی کرنا پڑتا ہے۔

وٹس ایپ نے صارفین کی اس الجھن کو دور کرنے کیلیے خودکار طور پر 7 دن پرانے میسجز ڈیلیٹ کرنے والا فیچر متعارف کروایا تھا۔ مگر صارفین نے مدت پر تحفظات ظاہر کیے۔

لہذا اب وٹس ایپ کی جانب سے سات دن کے بجائے 90 دن بعد خودکار طور پر ڈیلیٹ ہونے والا فیچر متعارف کروا دیا گیا ہے جو 90 دن بعد پرانے میسجز کو ڈیلیٹ کرکے صارف کے فون میں اسٹوریج خالی کرتا رہے گا۔

Leave a Reply