واٹس ایپ نے تیسرے بلیو ٹک کی خبروں کو جعلی قرار دے دیا

لاہور: (ہم دوست ویب ڈیسک)دنیا بھر میں مقبول ترین ایپ واٹس ایپ نے تیسرے بلیو ٹک کی خبروں کو جعلی قرار دے دیا ہے ۔

خیال رہے کہ میٹا کی زیر ملکیت ایپلی کیشن پر جب بھی دو افراد بات کر رہے ہوں تو ایک صارف کی طرف سے دوسرے کو بھیجے جانے والے مسیج کو دیکھنے کے بعد ہی دو بلیو ٹک کا نشان واضح ہو جاتا ہے ۔

مشہور ایپلیکیشن واٹس ایپ نیوز ٹریکر نے دعوے کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی ایسا کوئی فیچر تیار نہیں کر رہی۔ واٹس ایپ سکرین شاٹس کا پتہ لگانے کے لیے تیسرا بلیو چیک تیار نہیں کر رہا ہے، یہ خبر جعلی خبر ہے۔

واٹس ایپ کالرز کے لیے اچھی خبر آ گئی
دوسری طرف ایک اور پیشرفت سامنے آئی ہے کہ جس میں صارفین شکایت کر رہے ہیں کہ گوگل ڈرائیو کا بیک اپ پچھلے ایک ماہ سے رُک گیا ہے۔

ویب ایٹینفو کی طرف سے ایک صارف کو بتایا گیا ہے کہ ہمیں اس مسئلے کے بارے میں رپورٹس موصول ہوئی ہیں، اگر آپ کو اس طرح کے مسائل کا سامنا ہے تو تو اپنے موبائل کا ماڈل بتائیں، ہم اس مسئلے کو آپ کے لیے حل کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Leave a Reply