رنگ بدلنے والا اسمارٹ فون

روشنی میں رنگ بدلنے والا اسمارٹ فون

(ہم دوست نیوز):روشنی میں رنگ بدلنے والا اسمارٹ فون۔

اطلاعات کے مطابق وائیوو کا نیا اسمارٹ فون ریلیز ہوا ہے۔جو کہ دھوپ پڑنے پر پیلے سے نیلا ہو کر اپنی گرگٹی خاصیت کو ظاہر کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وائیوو کا وی 23 کا پرو ویریئنٹ فون اب ہر ایک کو حیران کرسکتا ہے۔ خوب سے خوب تر کی جستجو میں اس فون کی کیسنگ کا پچھلا حصہ دھوپ پڑنے پر رنگ بدلتا رہتا ہے۔اس کو دیکھ کر آپ کو گمان ہوتا ہے کہ شاید آپ نے دھوپ میں آتے ہی نئے رنگ کی کیسنگ بدلی ہے۔

اس کی دوسری اہم بات یہ ہے کہ اس میں سیلفی کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے دوہرا کیمرہ لگایا گیا ہے۔جو قریب رہ کر بھی وائڈ اینگل تصویر لے سکتا ہے۔اس طرح آپ کے سارے دوست ایک ہی سیلفی میں آ سکتے ہیں۔تاہم اس فون میں ڈبل ایل ای ڈی فلیش بھی ہے۔جو کہ تاریکی میں تصویر کشی کو روشنی سےبھرپور بنا دیتا ہے۔

تاہم اگر آپ رنگ بدلنے والی بیک کیسنگ سے اب بھی متاثر نہیں ہوئے تو جان سمجھ لیجئے کہ اس کے لیے نئی قسم کی مٹیریئل ٹیکنالوجی وضع کی گئی ہے۔ مثال کے طور پر ایک رنگ کو سن شائن گولڈ کلر کا نام دیا گیا ہے۔کئی برس کی محنت سے یہ فلورائٹ اے جی ٹیکنالوجی تکمیل کو پہنچی ہے۔

اس کی دلچسپ بات یہ ہے کہ صرف 30 سیکنڈ کی دھوپ میں فون کا پچھلا حصہ مکمل طور پر رنگ تبدیل کر لیتا ہے۔اس کے دیگر فیچر میں ڈبل فرنٹ کیمرے شامل ہیں۔ جن میں سے ایک 50 اور دوسرا 8 میگا پکسل ہے۔ جدید سینسر کے علاوہ اس میں الٹراوائڈ لینس بھی لگایا گیا ہے۔ وائیو 23 اور وائیو 23 پرو کے بارے میں ابھی تک کوئی حتمی تاریخ اور قیمت نہیں بتائی گئی۔لیکن توقع ہے کہ یہ اسی سال ریلیز ہوگا۔

Leave a Reply