ماحول دوست ہیڈفون

ماحول دوست ہیڈفون جو موسیقی سننے کے ساتھ آلودگی بھی ختم کریں

(ہم دوست نیوز):ماحول دوست ہیڈفون جو موسیقی سننے کے ساتھ آلودگی بھی ختم کریں۔

آلودگی کی ایک قسم صوتی آلودگی ہے۔لیکن پاکستان میں بد قسمتی سے اسے اب تک آلودگی سمجھا ہی نہیں گیا۔پریشر ہارن ، گاڑیوں اور تقریبات میں کان پھاڑ دینے والی تیز موسیقی غیر محسوس طریقے سے عوام کو متعدد نفسیاتی اور جسمانی بیماریوں میں مبتلا کر رہی ہے۔ رہی سہی کسر غیر معیاری ہیڈ فونز اور ہینڈز فری پوری کر دیتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں صوتی آلودگی کو ختم کرنے کے لیے اسپیکر اورہیڈفونز کے لیے بھی ایک معیار متعن کیا گیا ہے۔جس کی خلاف ورزی پر سخت سزائیں دی جاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان ممالک میں ماحول دوست ہینڈز فری اور ہیڈ فونز کی تیاری پر زور دیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ ان ماحول دوست ہیڈ فونز کو الیکٹرانکس شو میں بہت پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ یہ ایئر پیوریفائر ہیڈ فونز صارفین کو موسیقی سے محظوظ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے اطراف میں موجود ہوا کو صاف کرنے کا فریضہ بھی انجام دیتے ہیں۔

یہ وائرلیس ہیڈ فون دوسرے ہیڈ فون کی طرح اسمارٹ فون کی بدولت میوزک پلے کرتا ہے۔تاہم اس دوران اس میں لگے مائیکرو اسکوپک جنریٹر سے ایک مرکب ہوا میں خارج ہو کر اطراف میں موجود سگریٹ کے دھویں، پولین ،بیکٹریا اور وائرس کو 99 فیصد تک ختم کر دیتا ہے۔

یہ ڈیوائس آلوگی کی سب سے مہلک قسم پی ایم 2.5 کا بھی خاتمہ کرتی ہے۔جو کہ سب سے زیادہ گاڑیوں کے دھویں سے خارج ہوتی ہے۔ اس ہیڈ فون کی تعارفی قیمت 199 پاؤنڈ یعنی 270 ڈالر ہے۔

Leave a Reply