واٹس ایپ صارفین

واٹس ایپ صارفین کی بڑی خواہش پوری ہوگئی

واٹس ایپ صارفین کی بڑی خواہش پوری ہوگئی

(ہم دوست نیوز):اطلاعات کے مطابق دنیا بھر میں پیغامات کیلئے استعمال ہونے والی سب سے مقبول ایپلیکیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سب سے بڑی خواہش پوری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی نے واٹس ایپ کے مخصوص بیٹا ورژن صارفین کیلئے ملٹی ڈیوائسز فیچر متعارف کروا دیا ہے۔جس کے مطابق وہ ایک ہی اکاؤنٹ کو موبائل ، کمپیوٹر اور ویب پر استعمال کر سکتے تھے۔

اس کے ساتھ ہی کمپنی کی جانب سے دائرے کو وسیع کرتے ہوئے ڈیسک ٹاپ اور ویب صارفین کیلئے بھی ملٹی ڈیوائسز کی سہولت پیش کی گئی تھی۔

اس فیچر کے تحت صارفین مختلف ویب ، ڈیوائسز اور ڈیسک ٹاپ پر ایک ہی وقت میں ایک ہی اکاؤنٹ استعمال کرسکتے ہیں۔اب صارفین مرکزی ڈیوائس یعنی جس میں اکاؤنٹ بنایا گیا ہو اس کے علاوہ 4 مختلف ڈیوائسز پر انٹرنیٹ کے بغیر ہی موبائل استعمال کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ صارفین گوگل پلے اسٹور سے واٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کر کے اس سہولت سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔

واٹس ایپ صارفین کی بڑی خواہش پوری ہوگئی” ایک تبصرہ

Leave a Reply