واٹس ایپ بلاک

وہ وجوہات جن کی وجہ سے آپ کا واٹس ایپ بلاک ہوجائے گا

وہ وجوہات جن کی وجہ سے آپ کا واٹس ایپ بلاک ہوجائے گا

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق واٹس ایپ پیغام رسانی کیلئے استعمال ہونے والی دنیا بھر کی مقبول ترین ایپ ہے۔لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کچھ وجوہات ایسی بھی ہیں جن کے باعث آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ بلاک ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی میٹا کی جانب سے صارفین کیلئے کچھ اصول و ضوابط رکھے گئے ہیں۔جن پر عمل نہ کرنے کی صورت میں آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ بند کردیا جائے گا۔

واٹس ایپ صارفین کی بڑی خواہش پوری ہوگئی

یہ قواعد وضوابط درج ذیل ہیں:

1۔واٹس ایپ کی آفیشل ایپ کے ساتھ جی بی واٹس ایپ اور واٹس ایپ پلس جیسی غیر مجاز ایپلیکیشنز کو استعمال کرنا۔

2۔واٹس ایپ اکاؤنٹ 120 سے زیادہ دنوں تک غیر متحرک رکھنا۔

3۔جب ایک ہی دن میں کئی لوگ آپ کو واٹس ایپ پر بلاک کردیں۔

4۔سپیم میسجز سینڈ کرنا، گروپ اور براڈ کاسٹ لسٹ بنا کر لوگوں کو بلا اجازت ان میں شامل کرنا۔

5۔فیک نیوز پھیلانا۔

6۔کسی شخص کی اجازت کے بغیر اس کی معلومات شیئر کرنا۔

7۔واٹس ایپ کے ذریعے دوسرے لوگوں کو وائرس بھیجنا۔

8۔خود کار طریقوں سے کئی نئے اکاﺅنٹس بنا کر استعمال کرنا۔

Leave a Reply