دنیا کے سب سے

دنیا کے سب سے بڑے جہاز نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

کیلیفورنیا:(ہم دوست نیوز) اطلاعات کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے آزمائشی طیارے نے بلندی کا نیا ریکارڈ قائم کر لیا ہے، اس مرتبہ ساتویں آزمائشی پرواز میں ایک نئے نصب شدہ سہارے کی جانچ کی گئی تھی جس کو انجن کے ساتھ جوڑا گیا تھا۔

اس نئے سہارے کے جڑا ایک چھوٹا طیارہ بھی چھوڑا جائے گا جو کہ آواز سے 5 گنا رفتار پر اڑان بھرے گا تاہم یہ آزمائش اگلے مراحل میں ہو گی۔

پاکستان جلد گرے لسٹ سے نکل آئے گا، حنا ربانی کھر

خیال رہے کہ اسٹریٹولانچ نامی اس جناتی مشین کو انسانوں کے بجائے سیٹلائٹ اور راکٹ کو اسٹریٹوسفیئر میں چھوڑنے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ اس کی قوت کا اندازہ اس بات سے ہوتا ہے کہ اس میں بوئنگ کے 6 انجن نصب ہیں اور اسے ہائپرسونک چھوٹے طیاروں کو آگے بڑھانے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔

2020میں اس کا پہلا ورژن سامنے آیا تھا جس کو”ٹیلون ون” کا نام دیا گیا تھا جو کہ فوری طور پر آواز سے تیزرفتار بار بار فلائٹس کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ عام رن وے سے اڑ اور اترسکتا ہے۔ اب اس میں ٹا او نام کا ایک چھوٹا طیارہ بھی لگایا گیا ہے جس کی لمبائی 14 فٹ اور جس کا وزن 3600 کلوگرام ہے۔

یوں بڑا طیارہ چھوٹے طیارے کو چپکا کر ایک خاص رفتار اور بلندی تک جائے گا اور اس کے بعد وہاں سے چھوٹے طیارے کو لانچ کیا جائے گا۔ ساتویں آزمائشی پرواز میں اسے امریکہ کے مشہور موحاوے صحرا سے اڑایا گیا تھا اور وہ 8200 میٹر کی بلندی تک جا پہنچا ہے۔

دنیا کے سب سے بڑے جہاز نے نیا ریکارڈ قائم کردیا” ایک تبصرہ

Leave a Reply