نیٹ فلکس نے مزید

نیٹ فلکس نے مزید 300 ملازمین فارغ کرنے کا اعلان کردیا

نیویارک:(ہم دوست نیوز) اطلاعات کے مطابق نیٹ فلکس نے صارفین کی سبسکرپشن میں کمی کی وجہ سے مزید 300 ملازمین فارغ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نامور اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے بڑھتی ہوئی مسابقت اور سبسکرپشن میں کمی کے باعث مزید 300 ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا اعلان کردیا ،جو کہ زیادہ تر امریکہ میں موجود کمپنی کی افرادی قوت کا تقریباً 4 فی صد بنتا ہے،خیال رہے کہ ان ملازمین کو کمپنی کے اخراجات گھٹانے کے لیے نکالا جا رہا ہے۔

کابی لامے ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت بن گئے

رواں سال اپریل میں نیٹ فلکس کے سبسکرائبرز میں تقریباً ایک دہائی میں پہلی بار اتنی بڑی کمی آئی تھی، جس کے سبب نیٹ فلکس نے گزشتہ ماہ 150 ملازمین کو ملازمت سے فارغ کردیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق اسٹریمنگ سروس گزشتہ کئی ماہ سے دباؤ کا شکار ہے،یہ دباؤ بڑھتی ہوئی مہنگائی، سبسکرائبرز کی تعداد میں کمی اور یوکرین جنگ کی وجہ سے درپیش ہے۔

یاد رہے کہ نیٹ فلکس نے چند مہینے پہلے پاس ورڈ شیئرنگ کی سہولت ختم کی تھی، جس کے بعد سے سبسکرائبرز کی تعداد میں اضافہ ہونے کی بجائے کمی ہو رہی ہے۔

نیٹ فلکس نے مزید 300 ملازمین فارغ کرنے کا اعلان کردیا” ایک تبصرہ

Leave a Reply