واٹس ایپ نے پیغام

واٹس ایپ نے پیغام ڈیلیٹ کرنے کا دورانیہ بڑھا دیا

سان فرانسسکو:(ہم دوست نیوز) اطلاعات کے مطابق دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے میسج ڈیلیٹ کرنے کا دورانیہ پہلے سے بڑھا دیا ہے۔

واٹس ایپ سے متعلق خبریں دینے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق میسیجنگ ایپلیکیشن جلد ہی ایک نیا فیچر متعارف کروائے گی، جس کے تحت میسج ڈیلیٹ کرنے کا دورانیہ بڑھا دیا جائے گا۔

شہروز کاشف کا ایک اور ورلڈ ریکارڈ قائم

واٹس ایپ میں کسی بھی میسج کو ڈیلیٹ فار ایوری ون کرنے کے لیے دورانیہ 1 گھنٹہ 8 منٹ اور 16 سیکنڈ تھا ، تاہم اب اس دورانیہ کو 12 گھنٹے یا پھر 2 دن تک بڑھانے کی اطلاعات ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر یہ نیا فیچر واٹس ایپ کے کچھ بیٹا صارفین کے لئے متعارف کروایا گیا ہے، جس کو جلد ہی تمام صارفین استعمال کرسکیں گے۔

ویب بیٹا انفو نے کہا ہے کہ واٹس ایپ کی طرف سے ایک اور فیچر بھی متعارف کروایا جارہا ہے، جس کے تحت گروپ ایڈمن کو پہلے سے زیادہ اختیارات دیے جارہے ہیں۔ نئے فیچر کے مطابق اگر آپ گروپ ایڈمن ہیں تو اس فیچر کے بعد آپ گروپس میں کسی بھی پیغام کو حذف کرنے کی اہلیت رکھ سکیں گے۔

واٹس ایپ نے پیغام ڈیلیٹ کرنے کا دورانیہ بڑھا دیا” ایک تبصرہ

Leave a Reply