قانونی جنگ کا آغاز

ٹوئٹر کی ایلون مسک کے خلاف قانونی جنگ کا آغاز

واشنگٹن:(ہم دوست نیوز)خریداری کے معاہدے سے دستبرداری پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹرنے ایلون مسک کیخلاف قانونی جنگ کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے ارب پتی ایلون مسک کی طرف سے 44 ارب ڈالر کے عوض خریداری کے سودے سے پیچھے ہٹنے کے فیصلے کیخلاف عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

سعودی ولی عہد نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

ٹوئٹر کی طرف سے امریکہ میں ڈیالویئر کی مقامی عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے،جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ایلون مسک کو طے شدہ معاہدے کے تحت فی شیئر 54 اشاریہ 20 ڈالر کی رقم کے عوض سودا مکمل کرنے کا حکم دے۔

واضح رہے کہ دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے رواں سال اپریل میں ٹوئٹر خریدنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے، تاہم بعد میں وہ یہ کہتے ہوئے معاہدے سے دستبردار ہو گئے تھے کہ ٹوئٹر جعلی اکاؤنٹس کی تعداد کے بارے میں اصل معلومات فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔

ٹوئٹر کی ایلون مسک کے خلاف قانونی جنگ کا آغاز” ایک تبصرہ

Leave a Reply