روس نے گوگل پر

روس نے گوگل پر کروڑوں ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا

ماسکو:(ہم دوست نیوز) روس کی عدالت کی جانب سے سرچ انجن گوگل پر 37 کروڑ ڈالر سے زیادہ کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو کی مقامی ڈسٹرکٹ عدالت نے ملک میں ممنوع قرار دیے گئے مواد کو نہ ہٹانے کی وجہ سے سرچ انجن گوگل پر 37 کروڑ سے زیادہ کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔

نائلہ کیانی کی “کے ٹو” کی چوٹی پر پیش قدمی جاری

روس کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ روسی حکام کی طرف سے گوگل کے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب سے کئی بار کہا گیا کہ “ممنوعہ” ویڈیوز کو ہٹا دیں، تاہم یوٹیوب نے ویڈیوز کو نہ ہٹایا، جس پر روس کی عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے 37 کروڑ ڈالر سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ممنوعہ ویڈیوز میں یوکرین جنگ کے بارے میں جعلی خبروں کو پھیلا کر روسی فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔

رپورٹس کے مطابق روسی اتھارٹی کی طرف سے کسی بھی بگ ٹیک کمپنی پر عائد کیا جانے والا اب تک کا سب سے بھاری جرمانہ ہے۔تاہم اس سلسلے میں گوگل کی طرف سے ابھی کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ روس کے قوانین کی خلاف ورزی پر پچھلے سال بھی گوگل کو 12 کروڑ ڈالر سے زیادہ کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

2 تبصرے “روس نے گوگل پر کروڑوں ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا

Leave a Reply