واٹس ایپ کی صارفین

واٹس ایپ کی صارفین کیلئے نیا فیچر لانے کی تیاری

(ہم دوست نیوز) : سوشل نیٹ ورکنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کیلئے اب ایک اور نیا فیچر متعارف کروانے جارہا ہے۔وابیٹا انفو کے مطابق اس نئے فیچر کے مطابق واٹس ایپ صارفین بھیجے گئے میسجز کو ایڈٹ بھی کرسکیں گے۔

خیال رہے کہ ابھی تک تو صارفین کو میسج میں غلطی ہونے کی وجہ سے پورا میسج ہی ڈیلیٹ کرنا پڑتا ہے، لیکن اب اس نئے فیچر کے ذریعے وہ اسی میسج کو ایڈٹ بھی کرسکیں گے۔

واٹس ایپ نے صارفین کیلئے زبردست فیچر متعارف کروا دیا

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو واٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کرنا پڑے گا اور اس کے لیے صارفین پلے اسٹور پر جاکر واٹس ایپ کو اپڈیٹ کرسکتے ہیں۔

تاہم فی الحال یہ معلوم نہیں کہ یہ فیچر کام کیسے کرے گا تاہم امکان ہے کہ واٹس ایپ ایڈٹ کیے جانے والے پیغامات کے ساتھ “ترمیم شدہ” کا لیبل دکھائے گی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صارف کے پیغام سینڈ کرنے کے بعد اس میں ترمیم کرنے کی صلاحیت محدود مدت کیلئے دستیاب ہوگی۔

واٹس ایپ کی صارفین کیلئے نیا فیچر لانے کی تیاری” ایک تبصرہ

Leave a Reply