بڑی اپ ڈیٹ آگئی

آئی فون 14 سے متعلق سب سے بڑی اپ ڈیٹ آگئی

امریکی ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی کمپنی ایپل کی طرف سے گزشتہ دنوں متعارف کروائے جانے والے آئی فون 14 میں سب سے بڑی اپ ڈیٹ اس کے ڈسپلے سے متعلق ہے۔

آپ کو معلوم ہے کہ آئی فون استعمال نہ بھی کیا جا رہا ہو ، تب بھی اس کی اسکرین مختلف ویجٹس کو ڈسپلے کرتی رہتی ہے اور آرام نہیں کرتی ، ایپل کے نئے متعارف کروائے جانے والے فلیگ شپ فونز میں سب سے بڑی تبدیلی اسی حوالے سے کی گئی ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ اس نئے فیچر کی وجہ سے فون کے استعمال کا وقت مزید بڑھ جائے گا اور اب آئی فون کے صارفین لاک اسکرین میں ہی وقت ، نوٹیفکیشن ، ریمائنڈر اور دیگر چیزیں دیکھ سکیں گے۔ اب صارفین کو آئی فون 14 میں فون اَن لاک کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

ایپل کا آئی فون 14 چین کی بجائے بھارت میں بنانے کا اعلان

ایپل کمپنی کے مطابق لاک اسکرین کی وجہ سے صارفین کے اسکرین ٹائم پر کسی قسم کے اثرات مرتب نہیں ہوں گے ، البتہ اس کی وجہ سے انگیجمنٹ مدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

سیلولر ٹیکنالوجی پر تنقیدی نگاہ رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ ایپل کمپنی اس نئے فیچرز کو سب سے پہلے متعارف کروانے والی کمپنی تو نہیں ہے ، البتہ یہ جب بھی کچھ نیا پیش کرتی ہے اس کا انداز سب سے الگ ہوتا ہے۔

آئی فون 14 سے متعلق سب سے بڑی اپ ڈیٹ آگئی” ایک تبصرہ

Leave a Reply