آئی فون 14 پرو

آئی فون 14 پرو کے صارفین عجیب وغریب مسئلے کا شکار

کیلیفورنیا: (ہم دوست نیوز) ایپل آئی فون 14 پرو ایک طویل عرصے کے انتظار کے بعد آخر کار گزشتہ جمعہ کو فروخت کیلئے پیش کردیا گیا ہے ، جس کے بعد دنیا بھر میں لوگ آئی فون 14 پرو خریدنے کیلئے ایپل اسٹور کے باہر قطاریں لگائے کھڑے ہیں۔

البتہ وہ لوگ جو کہ نیا آئی فون خرید چکے ہیں وہ ایک عجیب و غریب مسئلے سے متعلق شکایت کر رہے ہیں ۔ صارفین کے مطابق اسنیپ چیٹ ، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک سمیت دیگر تھرڈ پارٹی ایپلیکیشن سے تصاویر یا ویڈیوز بناتے وقت فون کی پشت پر موجود کیمرے کا مرکزی لینس جُھنجھناتا اور ہلتا ہے۔

آئی فون 14 سے متعلق سب سے بڑی اپ ڈیٹ آگئی

تاہم ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہوسکی کہ یہ مسئلہ کتنے بڑے پیمانے کا ہے یا پھر اس کی وجوہات کیا ہیں۔ خیال رہے کہ متعدد آئی فون 14 پرو کے صارفین نے سماجی رابطوں کی کی ویب سائٹس ٹوئٹر اور ریڈِٹ پر پیش آنیوالے مسئلے کے متعلق بتایا ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ مسئلہ آئی فون کے اپنے کیمرا ایپ کے ساتھ پیش نہیں آرہا۔

ایک ریڈِٹ صارف نے بتایا کہ وہ جب بھی انسٹاگرام یا اسنیپ چیٹ سے کیمرا استعمال کرتے ہیں تو کیمرا بے تحاشہ ہلنے لگتا ہے۔ مگر جب بھی ریگیولر کیمرا ایپ کھولی جاتی ہے تو اس طرح کا کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ گزشتہ کل انہوں نے نیا آئی فون لیا ہے جس کا کیمرا اسنیپ چیٹ اور انسٹاگرام استعمال کرتے وقت وقتاً فوقتاً ہلتا ہے ، انہوں نے پوچھا کہ کیا کوئی اور بھی اس مسئلے کا سامنا کر رہا ہے؟

Leave a Reply